بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ۔

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر تعلیمی اداروں سے لے کر تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں تک سب کچھ بند ہے ۔ دوسری جانب فرانس میں کشمیری کمیونٹی آج ایفل ٹاور کے سامنے بھارت کے خلاف احتجاج بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے کئی اضلاع میں کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا اور اس مناسب سے کئی مقامات پر تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ بھی گایا جب کہ اس موقع پر پاکستان کی بقا و سلامتی اور آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں