آصف زرداری کا لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ

 آصف زرداری کا لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ

لاہور: سیاسی ماحول گرم ہونا شروع ہو گیا۔ آصف علی زرداری نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔


پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جہاں وہ پارٹی اجلاسوں کی صدارت اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ ملکی بدلتی صورت حال میں موثر حکمت عملی اپنا کر رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کیا جا سکے۔

آصف علی زرداری پارٹی رہنما چوہدری منظور کی والدہ کے اظہار تعزیت کے لئے قصور بھی جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں