گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں جشن آزادی کی شاندار تقریب

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں جشن آزادی کی شاندار تقریب

لاہور: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں گزشتہ روز 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی بیگم شائستہ ملک تھیں اور کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ بھٹہ نے ان کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر طالبات نے خوبصورت انداز میں مارچ پاسٹ کیا اور قومی ترانے کی دھن نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

مہمان خصوصی شائستہ پرویز ملک نے یوم پاکستان کی اہمیت کے تناظر میں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے طالبات کو آزادی کی قدر کرنے کی تلقین بھی کی۔

ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طالبات اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں جس کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی۔ تقریب کے آخر میں وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں