این اے 120 ضمنی انتخاب، بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

این اے 120 ضمنی انتخاب، بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کر دیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہو گا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کواس حلقے میں امیدوار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ہے جو عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کو جمع کرایا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ن لیگ نواز شریف کے نام پر رجسٹرد ہے اور وہ نا اہل ہو چکے ہیں اس کے علاوہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا معاہدہ نہیں لگایا۔ الیکشن کمیشن بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں