گوام کو خطرہ، اعلیٰ امریکی جنرل جزیرہ نما کوریا پہنچ گئے

گوام کو خطرہ، اعلیٰ امریکی جنرل جزیرہ نما کوریا پہنچ گئے

واشنگٹن:واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان غیر معمولی خطرات کی صورت حال میں امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل جزیرہ نما کوریا پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوریا کے سفر کے دوران امریکی جنرل جو ڈنفرڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکی فوج کی بنیادی توجہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق انتظامیہ کی سفارتی اور اقتصادی مہم کی مدد کرنا ہے ۔

لیکن انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے منصوبے بھی تیار کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک فوجی راہنما کے طور پرمجھے یہ یقینی بنانا ہے کہ سفارتی اور اقتصادی دباو ڈالنے کی مہم کی ناکامی کی صورت میں صدر کے پاس قابل عمل فوجی ترجیحات موجود ہوں ۔

اوسان ایئر بیس پر آمد کے بعد جنرل ڈنفرڈ نے وقت ضائع کیے بغیر خطے کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ ترین کمانڈروں سے ملاقات کی ۔شمالی کوریا نے اس سال میزائل کے کئی تجربوں کے ذریعے جوہری ہتھیار تیار کرنے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پیانگ یانگ اب کہتا ہے کہ اس کے پاس ایک ایسا جوہری میزائل ہے جو امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔