تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما نے عمران خان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا

تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما نے عمران خان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھول دیا

پشاور: تحریک انصاف کے منحرف رکن ضیاء اللہ آفریدی نے عمران خان اور سراج الحق پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لیاقت باغ کے جلسے میں خیبر بینک سے متعلق جھوٹ بولتے رہے۔


ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی تقرری غیرقانونی طریقے سے ہوئی ہے۔ ملازمین کی غیرقانونی بھرتیوں میں پرویز خٹک ملوث ہیں ۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر ضیاءاللہ آفریدی نے الزام لگایا کہ سراج الحق کرسی بچانے کے لیے خیبر بینک کو ڈبو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر بینک کا معاملہ عدالت گیا تو سراج الحق 62 ، 63 کے معاملے میں نواز شریف سے بھی پیچھے ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں