قطرسعودی عرب کی جنوبی سرحد پر جنگ بھڑکانے میں ملوث رہا ہے :عرب میڈیا

قطرسعودی عرب کی جنوبی سرحد پر جنگ بھڑکانے میں ملوث رہا ہے :عرب میڈیا

دبئی :عرب میڈیا کے مطابق قطر 2009 میں سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر جنگ کا شعلہ بھڑکانے میں ملوث رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معزول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی انٹلی جنس آرکائیو سے اِفشا ہونے والی دستاویزات کے حوالے سے ایک سازش پر روشنی ڈالی ہے جس میں قطر ، ایران ، حزب اللہ ملیشیا اور حوثی باغی شریک ہوئے۔ سازش کا مقصد مذکورہ جنگ چھیڑنا تھا۔دستاویزات میں سال 2000 سے 2013 کے دوران قطر کے حوثی ملیشیا کے ساتھ تعلقات کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ یمن میں قطر ، ایران اور حزب اللہ کی مداخلتوں اور دوحہ کی جانب سے صعدہ کی تعمیر نو کے نام پر حوثیوں کو دی جانے والی مالی رقوم پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
ان دستاویزات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سال 2009 میں سعودی سرحد پر حملے سے دو سال قبل قطر نے ایرانیوں کے تعاون سے عسکری رابطوں کا نیا نظام ، رات کو استعمال میں آنے والی دور بینیں اور دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں تیار کرنے کا سامان یمن کے صوبے صعدہ میں داخل کیا۔
قطری سپورٹ کی مد میں حوثی ملیشیا کو 100 سے زیادہ سیٹلائٹ ٹیلی فون سیٹ پیش کیے گئے تا کہ عبدالملک الحوثی صعدہ میں اپنے غار میں رہتے ہوئے تہران اور بیروت کے نواحی علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ساتھ رابطوں میں رہے۔ ان کے علاوہ 5 بکتر بند گاڑیاں بھی دی گئیں.