اب لگتا ہے سندھ میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی، گورنر سندھ

اب لگتا ہے سندھ میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ زبیر عمر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ اب لگتا ہےسندھ میں اگلی حکومت ن لیگ کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں خوشی ہےکہ بانی ایم کیوایم کی سیاست ختم ہوئی،ایم کیو ایم پاکستان کے پاس کراچی کامینڈٹ ہے.
تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن آگیا،معجزہ ہوگیا،یہ ہمیں بھی معجزہ لگتاہے۔اب کراچی میں ہڑتال اورجلاؤگھیراؤنہیں ہوا.انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات  تک وفاقی حکومت جو کچھ کرسکتی ہے کریں گے.وفاق نےکراچی کو ترقی دینےکیلئےمنصوبےشروع کیےہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں