امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک: امریکا،  یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر   کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور  امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سیاسی کشیدگی میں ٹھہراؤ ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1281.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1290.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1281.72 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1287.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1286.39 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.12 فیصد کمی کے ساتھ 1292.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔

مصنف کے بارے میں