دنیا بھرسے 6,75,143 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

دنیا بھرسے 6,75,143 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض: دنیا بھر  سے 6,75,143  عازمین فریضہ حج  کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس  مکہ معظمہ و  مدینہ منورہ پہنچ گئے جبکہ حج سکیورٹی فورسزنے 95 ہزار افراد کو حج پرمٹ نہ ہونے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے اپنے روزمرہ کے اعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاحال 6,63,860 عازمین فضائی ذرائع سے پہنچے۔ دیگر 10,796 زمینی اور 487 سمندری راستوں سے مملکت سعودی عرب پہنچے ہیں۔

ادارہ نے کہا کہ یہ تعداد گذشتہ سال اس مدت کے دوران یہاں پہنچنے والے عازمین کی بہ نسبت 17 فیصد زائد ہے۔دریں اثناء حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈر جنرل خالد نے کہا ہے کہ 20 جولائی سے 12 اگست تک بغیر اجازت کے مختلف ریاستوں سے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے95400 افراد کو واپس بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر حج پرمٹ کے آنے والے افراد اور ان کو لانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوز سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں