سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم کے لئے کریتی سینن کا نام زیر غور ہونے کی تردید

سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم کے لئے کریتی سینن کا نام زیر غور ہونے کی تردید

ممبئی: بالی ووڈ   اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے فلم ’چندا ماما  دور  کے‘ کے لئے کریتی سینن کا نام تجویز  کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ انہوں نے فلم ’’چندا ماما دور کے‘‘ کی ہیروئن کے لئے کریتی سینن کا نام تجویز کیا ہےجس پر انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے صرف اپنے بارے میں پوچھاتھا انہوں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا ۔

اس حوالے سے پروڈکشن ہاؤس والے حتمی فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد نام کا اعلان کریں گے۔فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت خلا باز کا   کردار ادا   کر  رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں