سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے فوجی صنعت کا قیام

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی برائے فوجی صنعت کا قیام

جدہ :سعودی عرب کی کابینہ نے جنرل اتھارٹی برائے فوجی صنعتیں (ملٹری انڈسٹریز) کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ ادارہ مالی اور انتظامی طور پر آزاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا سوموار کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اتھارٹی کا ایک بورڈ آف ڈائریکٹرز ہوگا۔اس کے سربراہ نائب وزیراعظم ہوں گے اور وزیر توانائی ، صنعت اور قدرتی وسائل کے وزیر ،وزیرخزانہ، وزیر تجارت اور سرمایہ کاری اور سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین اس کے ارکان ہوں گے۔
اس تھارٹی کے قیام کا مقصد سعودی مملکت میں فوجی صنعت کو منظم بنانا ،اس کی ترقی اور اس کی کارکردگی کو جانچنا اور اس کے مقاصد کے حصول کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہے۔
قبل ازیں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ( پی آئی ایف ) نے بدھ کو اسلحہ سازی کے لیے ایک قومی سرکاری کمپنی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔اس سے سعودی مملکت میں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
خیال رہے کہ یہ نئی کمپنی سعودی عرب ملٹری انڈسٹریز (سامی) کے نام سے قائم کی جارہی ہے اور یہ مملکت کے وژن 2030ءکا حصہ ہے۔