دپیکا اور پریانکا ہالی ووڈ میں ناکام ہو گئیں

نیویارک: بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے کامیابی حاصل کرنے والی مایہ ناز اداکارائیں دپیکا پڈوکون اورپریانکاچوپڑاہالی ووڈ میں نام نہ کما سکیں۔

دپیکا اور پریانکا ہالی ووڈ میں ناکام ہو گئیں

نیویارک: بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے کامیابی حاصل کرنے والی مایہ ناز اداکارائیں دپیکا پڈوکون اورپریانکاچوپڑاہالی ووڈ میں نام نہ کما سکیں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں اداکارہ پریانکا اوردپیکا نے شانداراداکاری کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا نام کمایا جب کہ اپنی اپنی ہالی ووڈ میں پہلی کامیاب فلموں کے بعد انہیں دیگر فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا جب کہ دونوں اداکاراوں کو ٹین چوائس ایوارڈزکے لیے نامزد کیا گیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ان کی فلم ’بے واچ‘ کے لیے نامزد کیا تھا جب کہ دپیکا پڈوکون کوفلم ’ٹرپل ایکس آف دی زینڈرکیج‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا تاہم دونوں ہی اداکارٹین ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں جب کہ ان کے برعکس پریانکا کی جگہ اداکار لیوک اوینس جب کہ دپیکا کی جگہ اداکاری گال گیدوت لے اڑیں۔