قطری میڈیا بھی خلیجی بحران کا حصہ ہے: بحرین

قطری میڈیا بھی خلیجی بحران کا حصہ ہے: بحرین

مانامہ:بحرین کے وزیر اطلاعات و نشریات الرمیحی نے کہا کہ قطری ذرائع ابلاغ بحران کا حل نہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات علی الرمیحی نے کہا کہ قطری ذرائع ابلاغ بحران کا حل نہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ بحران کا آغاز دو ماہ قبل سے جاری سفارتی بائیکاٹ سے نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے شروع ہوگیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں الرمیحی نے کہا کہ قطری میڈیا اپنے ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔ قطر کو بحران کے باعث درپیش مشکلات کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الرمیحی نے بحران کے حل کے لیے ٹھوس اور موثر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قطری میڈیا قطری عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ قطری ذرائع ابلاغ کو مخصوص مقاصد کی ترویج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد قطری عوام کی خدمت نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔