لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا.رہنماانجمن تاجران نعیم میر نے پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کیخلاف درخواست دی تھی.جس میں گزارش کی گئی کہ مال روڈ پر جلسہ جلوسوں سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ  مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے کاروبارِ زندگی تباہ ہو رہا ہے۔پابندی کے باوجود مال روڈ پر جلسے نہیں روکے جا سکتے۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر جلسے سے روک دیا۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ کل ساڑھے نو بجے عدالت جائیں گے ابھی کوئی فیصلہ نہیں آیا۔
یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے معاملے پر کل مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں