ایران کی دھمکی،چند ہی گھنٹوں‘ میں اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

ایران کی دھمکی،چند ہی گھنٹوں‘ میں اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

تہران :ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو دھمکی آمیز لہجے میں خبر درا کیا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ چند ہی گھنٹوں میں اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران مزید امریکی دھمکیوں کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی طاقتوں سے معاہدے کے تحت ایران نے اپنا جوہری پروگرام روک دیا تھا لیکن اگر امریکہ نے مزید پابندیا ں لگانے کی کوشش کی تو وہ چند ہی گھنٹوں میں اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا گیا تو یہ 2015 کے مقابلے میں زیادہ جدید ہو گا۔ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل کے تجربات نہیں کیے ہیں اور ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ ایران کی طرف سے مزید کہا گیا کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ پابندیاں معاہدے کی خلاف ورزی ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔
منگل کو ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک جوہری معاہدے کے تحت کیے گئے وعدے پورا کرنا چاہتا ہے لیکن انھوں نے خبردار کیا کہ یہ ’واحد آپشن‘ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے متن کے مطابق ’ایران ایسی کوئی بھر سرگرمی جاری نہیں رکھ سکتا، جیسے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل وغیرہ۔