قلات سے بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی اسمگلنگ جاری

قلات سے بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی اسمگلنگ جاری

قلات: قلات سے بڑے   پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی اسمگلنگ جاری ہے،  اسمگلرز   روزانہ درجنوں ٹرکوں میں سینکڑوں قربانی کے مال مویشی ایران، افغانستان اور دبئی لے جارہے ہیں۔

قلات میں قربانی کے جانور  ناپید ہونے لگے ہیں مگر انتظامیہ نے چپ کا  روزہ رکھا  ہوا ہے، جانوروں کی اسمگلنگ سے بیوپاریوں کی چاندی ہو گئی ہے، قربانی کے جانوروں کی بڑے   پیمانے پر اسمگلنگ سے قلات کے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔

 قلات کی  بکرا منڈی سے روزانہ  کی بنیاد پر سینکڑوں قربانی کے جانور اسمگل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسمگلر دھڑلے سے بکرامنڈی سے قربانی کے جانور لے جارہے ہیں مگر کوئی بھی روکنے والا نہیں، اسمگلر قربانی کے جانوروں کو نوشکی کے راستے ایران  اور  افغانستان لے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قلات میں قربانی کے جانور   کم ہوتے جارہے ہیں۔

قلات کی بکرامنڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے  کہ قلات کی منڈی سے پورے سال قربانی کے جانور   اسمگل ہوتے ہیں مگر کوئی بھی ان اسمگلروں کو روکنے والا نہیں ہے۔

قلات کے عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات سے دوسرے علاقوں میں قربانی کے جانور لے جا نے پر پابندی لگائیں اور اس پر سختی سے عمل در آمد   کرائیں۔

مصنف کے بارے میں