کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن کا عملہ 29 روز بعد بھی سراپائے احتجاج

کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن کا عملہ 29 روز بعد بھی سراپائے احتجاج

کوئٹہ: میٹروپولٹین کارپوریشن کا عملہ 29 روز بعد بھی سراپائے احتجاج ہے۔  مظاہرین نے احتجاجا گند سے بھر ٹرک میٹرو پولٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں کھڑے کردیئے ہیں ،جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے۔میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن میں کھڑے کچرے سے بھر ے یہ ٹر ک لوگوں کے لئے وبال جان بن گئے، میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کے سبز ہ زار میںلوگ تاز ہ ہوا کھا نے اور آرام کر نے کے لئے آ ئے مگر ان کا آرام حرا م ہو گیا۔

میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کا عملہ گز شتہ 29روز سے روز انہ صبح کچرے سے بھر ے ٹرک احتجاجاً لا کریہاں کھڑے کر دیتا ہےاورکا رپو ریشن کے دفتر کے باہر دھرنا اور نعرے باز ی کرتا ہے۔میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کاکہنا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئران تنخواہوں کے سلسلے کو اے جی آ فس منتقل کر رہے۔ میٹر و پو لیٹن کا رپو ریشن کے عملے کا کہنا ہے کہ29دنوں میں ان سے کسی نے مذاکرت نہیں کئے تا ہم وہ کل کچرے سے بھر ٹرکوں کےساتھ ہا کی چوک پر دھر نا دیں گے۔

مصنف کے بارے میں