فلم کی کامیابی پر اکشے کمار اور رنویر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فلم کی کامیابی پر اکشے کمار اور رنویر سنگھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی فلم ”ٹائیلٹ ایک پریم کتھا“ کی کامیابی پر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ جشن مناتے ہوئے خصوصی ویڈیو جاری کر دی جو کہ وائرل ہو گئی۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق جشن کی ویڈیو اداکار رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کی جس میں دونوں اداکار مزاحیہ انداز میں ناچتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور رنویر اکشے کو گلے مل کر ان کی اس فلم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔ ہدایات شری نارائن سنگھ کی فلم میں اکشے نے ہیروئن جبکہ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے ہیروئن کا کردار ادا کیا، فلم نے تین دن میں 52 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے،فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے فلم آئندہ دنوں میں مزید کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔

Pressure se mukt ho - Toilet dekho, Halke ho jao! #shitguys @akshaykumar #ToiletEkPremKatha

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on