شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کی طرف سے دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا، خرم نواز گنڈا پور

شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کی طرف سے دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا، خرم نواز گنڈا پور

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کی طرف سے دھرنا شیڈول کے مطابق ہوگا. عدالت نے کسی قسم کا کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری شہداء کے ورثا سے اظہار یکجہتی کرنے جائینگے.احتجاج کا حق آئین وقانون کے دائرہ کار کے اندر   رہتے ہوئے استعمال ہو گا .انہوں نے کہا کہ  دھرنے کا مقام مال روڈ ممنوعہ علاقہ سے باہر ہے.
یاد  رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کا کل مال روڈ پر ہونے والے دھرنے کو روک دیا ہے۔دھرنا روکنے کیلئے انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر نے دھرنے کیخلاف درخواست دی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں