آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے پاکستان چھٹے نمبرپر موجود

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے پاکستان چھٹے نمبرپر موجود

دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت پہلے اورپاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے .آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم برقرار ہے رینکنگ کے مطابق پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

بیٹسمینوں کی کیٹیگری میں ٹاپ ٹین میں صرف اظہر علی جگہ بناسکے ہیں جو ایک درجہ ترقی کرکے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان اسٹیو استمھ پہلے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے اور بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں۔بولنگ کے شعبے میں بھارت کے رویندر جدیجا پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 20 میں صرف ایک پاکستان بولر موجود ہے اور وہ لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیں جو 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ٹاپ ٹوئنٹی میں صرف محمد حفیظ جگہ بنا سکے ہیں جو کہ 16 ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن بدستور دنیا کے نمبر ون آل رانڈر ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں