اسلام آباد: اسٹار آل را ؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔
بھارت کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سرحد کے دونوں طرف امن اور محبت کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے امن، برداشت اور محبت کو پروان چڑھنے دیا جائے.
Happy Independence Day India! No way to change neighbours, let's work towards peace, tolerance and love. Let humanity prevail.# HopeNotOut
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 14, 2017
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیار، محبت، امن اور دوستی دیکھنے کا خوائش مند ہوں واضح رہے کہ شاہد خان آ فریدی کے بھارتی پلیئرزکے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی فانڈیشن کی پاکستان میں اسپتال بنانے کی فنڈ ریزنگ مہم میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنا بیٹ عطیہ کیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں