ملائیشیا کی شہزادی نے نومسلم سابق ماڈل سے شادی کرلی

کوالا لمپور: ملائیشیا کی شہزادی امینہ میمونہ سکندریہ نے ہالینڈ کے نومسلم سابق ماڈل محمد عبداللہ سے شادی کرلی۔

31 سالہ شہزادی امینہ 5 بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں اور ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اسماعیل کی اکلوتی صاحبزادی ہیں ۔دونوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا جو اب دائمی تعلق پر منتج ہوا۔ دونوں کی ملاقات ایک کیفے میں ہوئی تھی جہاں شہزادی غیرملکی کو اپنا دل ہار بیٹھیں۔

شہزادی کو روایت کے مطابق صرف ساڑھے 22 رنگٹ (551 روپے) کا مہر دیا گیا۔
محمد عبداللہ کا پرانا نام ڈینس ورباس تھا ، وہ ایمسٹرڈیم کے قریب پیدا ہوئے اور انہوں نے 2015 میں اسلام قبول کیا۔ وہ ملائیشیا کی ریاست جوہر میں ایک پراپرٹی فرم میں کام کرتے ہیں۔

شادی میں دلہن نے ملائشیا کا روایتی عروسی لباس زیب تن کررکھا تھا اور دلہا سفید کرتا پاجامے میں ملبوس تھا۔ شاہی پریس دفتر کے مطابق دلہا محمد عبداللہ نے محل میں دلہن کو شادی کی انگوٹھی پہنائی۔

شہزادی امینہ کی شادی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور شادی کی تقریب کو عوام کے لیے بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔ شہزادی امینہ کے شوہر 28 سالہ محمد عبداللہ سابق ڈچ ماڈل اور مقامی فٹ بال کلب کے مارکیٹنگ افسر رہ چکے ہیں۔