جاپان میں امریکا مخالف مظاہرے زور پکڑ گئے

جاپان میں امریکا مخالف مظاہرے زور پکڑ گئے

ٹوکیو: جاپان میں ایک بار پھر امریکا کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ جنوبی جاپان کے شہر   اوکیناوا کے عوام نے اس علاقے پر اوسپرے ماڈل کے جنگی طیاروں کی پروازیں پھر شروع ہونے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے کہا اوسپرے ماڈل کے امریکی جنگی طیاروں کی پرواز نے جاپان کے عوام کے لئے حالات کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اور ان پروازوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند ہونا چاہئے۔

مظاہرین اس کے ساتھ ہی امریکا مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ آسٹریلیا میں ابھی حال ہی میں اوسپرے ماڈل کے ایک امریکی طیارے کے گرنے کے بعد اوکیناوا کے عوام کی تشویش اور زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں