لندن کا بگ بین چار سال کے لیے خاموش

لندن کا بگ بین چار سال کے لیے خاموش

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم 157 سال پرانا گھڑیال بگ بین مرمت کے غرض سے آئندہ چار سال کے لیے خاموش رہے گا۔ بگ بین 21 اگست کو گیارہ کا گھنٹہ پورا کرکے بجے گا اور اس کے بعد چار سال کے لیے خاموش ہوجائے گا۔


خیال رہے کہ لندن کا یہ مشہور زمانہ گھڑیال ایک سو ستاون سال پرانا ہے۔ طویل عرصہ گزرنے کے بعد اس میں خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو دس ٹن کے لٹل جان گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کررہی تھی۔

واضح رہے کہ لندن میں پارلیمان کی عمارت ویسٹ منسٹر محل میں واقع گھڑیال کا ٹاور 96 میٹر بلند ہے۔ 13.7 ٹن وزنی اس گھڑیال کو بگ بین کا نام دیا گیا۔

نیوویب ڈیسک< News Source