مودی کا بھارت کو خلا میں بھیجنے والی قوم بنانے کا وعدہ

مودی کا بھارت کو خلا میں بھیجنے والی قوم بنانے کا وعدہ
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی قوم آج اپنا یوم آزادی منا رہی ہے،اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کے سامنے سب سے بڑااعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 370 سالہ تاریخی عمارت لال قلعے پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ 2022 میں بھارت انسان کو خلاءمیں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائےگی۔مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد یوم آزادی پر کئے جانے والی یہ پانچویں اور آخری تقریر تھی جس میں انہوں نے قوم سے بڑا وعدہ کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لا ل قلعے کی چھت پر کھڑا ہو کر آج میں قوم کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں، بھارت نے ہمیشہ خلائی سائنس میں ترقی کی ہے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے75 سال مکمل کر لے گا ، ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے، بھارت کا بیٹا یا بیٹی ہاتھ میں تین رنگا جھنڈا لئے خلاءمیں جائیں گے۔

واضح رہے2014 میں بھارت نے اپنا سب سے بڑا راکٹ اور ایک کیپسول لانچ کیا تھا جو ممکنہ طور پر خلا بازوں کو بھی خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ 630 ٹن وزنی سٹیلائٹ جنوبی ریاست ا?ندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا تھا۔ نیا راکٹ رابطے کے لیے بنائے گئے 4000 کلو وزنی سیٹلائٹ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جس کے بعدبھارت کو ابدوسرے ممالک کے لانچرز کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔