قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب، عمران خان شناختی کارڈ بھول آئے

قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب، عمران خان شناختی کارڈ بھول آئے
کیپشن: عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسپیکر سے ہاتھ نہیں ملایا اور صرف سر کے اشارے سے سلام دعا کی۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے جب عمران خان ووٹ ڈالنے آئے تو ان کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہ تھا۔ انہوں نے اسپیکر ایاز صادق سے اجازت طلب کی جس پر انہیں پولنگ ایجنٹس کی رضامندی سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی۔

عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسپیکر سے ہاتھ نہیں ملایا اور صرف سر کے اشارے سے سلام دعا کی۔

اس موقع پر عمران خان کے بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے پر پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے پاس کارڈ نہیں تھا انہیں اجازت دی گئی تمام ارکان برابر ہیں سب سے یکساں سلوک ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیشرفت، انور مجید اور عبدالغنی مجید گرفتار

انہوں نے بتایا کہ جب ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا تو اسٹاف نے کہا کہ کارڈ لائیں یا دوبارہ اسمبلی کارڈ بنوا کر لائیں۔

اس اعتراص پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیا کہ عمران خان نے پوچھا تھا تو میں نے اجازت دے دی۔ عبدالقادر پٹیل نے پوچھا نہیں اگر وہ بھی پوچھ لیتے تو اجازت مل جاتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں