آغا سراج درانی دوسری بار اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے

 آغا سراج درانی دوسری بار اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے
کیپشن: اسپیکر کے انتخاب میں اپوزیشن کے جاوید حنیف نے 57ووٹ حاصل کئے۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل ہوا۔ پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی 96 ووٹ لے کر ایک بار پھر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔  اپوزیشن کے جاوید حنیف نے 58ووٹ حاصل کئے اور انتخاب میں 158 اراکین نے حصہ لیا۔

 اسپیکر منتخب ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی نے ان سے حلف لیا۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر نادر مگسی کی زیرصدارت ہوا جس میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری امیدوار تھیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے اسپیکر کے لیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے رابعہ اظفر امیدوار تھے۔

آغا سراج درانی کے اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری جبکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے رابیعہ اظفر امیدوار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں