باہر جانے کی اجازت نہیں، نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، نواز شریف

باہر جانے کی اجازت نہیں، نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، نواز شریف
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت کے باہر صحافیوں کے سامنے دل کا حال بیان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی ہوئی۔اس موقع پر نواز شریف کی صحافیوں سے بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد میں جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے؟۔تو نواز شریف نے جواب دیا کہ باہر جانے کی اجازت نہیں، نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں۔مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مریم نواز سے بھی ملاقاتیوں کے ساتھ ہفتے بعد ہی ملاقات ہوتی ہے۔

صحافی نے نواز شریف سے طبیعت سے متلعق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ جی الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں۔؟۔تو نواز شریف نے جواب دیا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔اس سے پہلے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرنے والے صحافیوں نے بھی اس بات کا ذکر کیا ہے کہ نواز شریف جیل میں قید تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔