پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو بطور صدر نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو بطور صدر نامزد کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی امیدوار کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اگلے صدر پاکستان کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈاکٹر عارف علوی کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی ڈاکٹر عارف علوی کو بطور صدر نامزد کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی جو حال ہی میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں انہیں صدر پاکستان بنایا جائیگا۔ موجودہ صدر ممنون حسین کے عہدہ کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔جب کہ دوسری طرف آج پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج میں جیت کے بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔