عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
فوٹو فائل

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے لیے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخر امام ہیں اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے17جولائی کوہونے والے اجلاس کے دوران وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مقابلے میں ہوں گے اور 18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔