24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گا: یاسمین راشد

24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گا: یاسمین راشد
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اچھی سلیکشن کی لیکن کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں،آئندہ 24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گااور نام بھی سامنے آجائے گا،ہم عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے ملکر آگے بڑھایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں خوشحالی آئے گی،خیبر پختونخوا میں تبدیلی آئی اسی لئے ریکارڈ قائم کیااور خیبرپختونخوا میں عوام نے دوبارہ پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا،جنوبی پنجاب بہت محرومیوں کا شکار رہا ہے،اب جنوبی پنجاب میں بھی وہی ترقی ہوگی جو لاہور میں ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان پھر ایک بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں‌شامل 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سب سے مشاورت کرتے ہیں،انہوں نے اچھی سلیکشن کی لیکن کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں،آئندہ 24گھنٹوں میں وزیراعلی پنجاب کا فیصلہ کر لیا جائے گااور نام بھی سامنے آجائے گا،ہم عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسے ملکر آگے بڑھایا جائے گا۔