ن لیگ سے وزیراعظم کا امیدوار تبدیل کرائیں گے ، بلاول بھٹو

ن لیگ سے وزیراعظم کا امیدوار تبدیل کرائیں گے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار شہباز شریف کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں بلاول بھٹو زرداری سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ شہباز شریف کو ووٹ ڈالیں گے؟  صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ن لیگ سے وزیر اعظم کا امیدوار تبدیل کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کا حلف اٹھا لیا

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، کسی کی غیر مشروط حمایت نہیں کریں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا، چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے نمائندوں کی تعداد کم ہے تو کیا ہوا، پنجاب میں ڈٹ کر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ پنجاب میں اکثریتی جماعت ہے، حمزہ شہباز

 

 جنوبی پنجاب صوبہ کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں صرف پیپلزپارٹی ہی بنا سکتی ہے، انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی غیرمشروط حمایت نہیں کریں گے ہماری حمایت اور مخالفت صرف عوامی مسائل کی بنیاد پر ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں