بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی ویزہ جاری کر دیا

بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستانی ویزہ جاری کر دیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد :سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی حکومت نے پاکستانی ویزہ جاری کر دیا ۔ پاکستانی ویزہ ملنے پر نوجوت سنگھ سدھو نے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے ویزہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ اپنا سامان پیک کر لیا ہے عمران خان کی حلف برداری تقریب کیلئے پاکستان آ رہا ہوں جس کے جواب نے فیصل خان نے کہا کہ ہمیں آپ کا انتظار ہے ۔

خیال رہے کہ فیصل جاوید خان نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان میں استقبال کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حلف برداری ، نوجوت سنگھ سدھو نے نے دعوت نامہ قبول کر لیا
   

یاد رہے کہ الیکشن 2018 میں کامیابی کے بعد نوجوت سنگھ سدھو سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی نے نوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو اور سنیل گوسکر کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شمولیت کی دعوت دی جس پر نوجوت نے یہ دعوت قبول کر لی جبکہ کپل دیو نے ذاتی مصروفیات اور سنیل گواسکر نے انڈیا اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کی مصروفیت کی وجہ سے حلف بردارری تقریب میں شرکت دے معذرت کرلی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں