نیوزی لینڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری اسٹیڈ کو کوچ مقرر کر لیا

نیوزی لینڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری اسٹیڈ کو کوچ مقرر کر لیا

فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

ویلنگٹن: سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری اسٹیڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا۔


کیویز کے کوچ مائیک ہیسن نے جون میں استعفی دے دیا تھا اب ان کی جگہ 46 سالہ گیری اسٹیڈ کو نیوزی لینڈ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جن کا پہلا اسائنمنٹ اکتوبر میں پاکستان کے خلاف سیریز ہے۔گیری اسٹیڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں کنٹربری کی طویل عرصہ تک کوچنگ کر چکے ہیں وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی
 
  گیری اسٹیڈ کو مائیک ہیسن کی جگہ کیوی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر  کیا گیا ۔پا نچ رکنی سلیکشن پینل نے گیری اسٹیڈ کے علاوہ پلنکٹ شیلڈ کے فاتح کوچ ہینرچ مالان کا بھی انٹرویو کیاگیا تھا تاہم قرعہ ان کے نام نکلا۔
گیری اسٹیڈ کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں