جمہوری نظام آگے بڑھنے سے ہی مضبوط ہوگا : سراج درانی

جمہوری نظام آگے بڑھنے سے ہی مضبوط ہوگا : سراج درانی

image by facebook

اسلام آباد : سندھ اسمبلی کے نومنتخب سپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام آگے بڑھنے سے ہی مضبوط ہوگا ، اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران تمام قوانین پر عمل پیرا کیا گیا ۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ ایوان قوانین کے مطابق ہی چلے گا ، کوئی کارروائی چھپائی نہیں جا سکتی سب کچھ ریکارڈ پر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیئے:وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی پر تین چھٹیوں کا اعلان
 
  
واضح رہے کہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین کی خفیہ رائے شماری سے آغا سراج درانی کو سپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب کیا گیا۔

آغا سراج درانی اس عہدے پر دوسرے بار فائز ہوئے ہیں، وہ 2013 سے 2018 کے عرصے میں بھی سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر فائز رہے ، پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں 75 ارکان کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے۔