پی ٹی آئی کے قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب

پی ٹی آئی کے قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ، اجلاس کے آغاز میں پانچ نومنتخب امیدواروں نے حلف اٹھا لیا۔

مزید پڑھیئے:فواد حسن فواد کی گرفتاری کے خلاف درخواست، عدالت نے نوٹس جاری کردیا
 
 
واضح رہے کہ پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے بدھ کو پاکستان تحریکِ انصاف کے اسد قیصر کو ایوان کا نیا سپیکر منتخب کر لیا ہے جبکہ قاسم سوری ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار اسد قیصر نے سپیکر کے انتخاب کے لیے ڈالے جانے والے 330 ووٹوں میں سے 176 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ، ان کے مدمقابل امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 146 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ آٹھ ووٹ مسترد ہوئے۔

مزید پڑھیئے: وفاقی حکومت کا عیدالاضحٰی پر تین چھٹیوں کا اعلان
 

اسد قیصر کی کامیابی کے اعلان کے بعد حزبِ اختلاف کی نشستوں پر موجود مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ اسمبلی نے نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔ اسی شور شرابے میں سبکدوش ہونے والے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسد قیصر سے حلف لیا۔

اس صورتحال میں نئے سپیکر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔ اجلاس کے دوبارہ آغاز پر سپیکر اسد قیصر نے اپنی نشست سنبھالی اور اب ایوان میں ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔