بھارت پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دیگا

بھارت پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دیگا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے اچھی مالی حیثیت رکھنے والے پاکستانی تاجروں کو ملٹی پل اینٹری ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی  میڈیا  رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا 3سال تک کے لیے جاری کیے جائیں گے جس کے تحت پاکستانی تاجر بھارت میں 15جگہوں پر جا سکیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے خصوصی کیٹیگری کے حامل پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزا اینٹری کی ہدایات رواں سال 7جولائی کو جاری کی تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر مملکت کرن رجییو نے بھارتی لوک سبھا کو بتایا کہ بزنس ویزے 5سال کیلئے جاری کیے جاسکتے ہیں جو سارک ممالک کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہوں تاہم ان سارک ممالک میں پاکستان، نیپال اور بھوٹان شامل نہیں ہوں گے۔

کر ن رجییو نے مزید بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتوں کو طویل مدت کے ویزے جاری کرنے کے لیے پر عزم ہے اور 2013میں بھارت نے3ہزار 85پاکستانی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو طویل مدتی ویزے جاری کیے گئے جبکہ 2014میں ان ویزوں کی تعداد تقریبا3 ہزار تھی۔