ویسٹ انڈیز نے ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ میں ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے انٹرنیشنل تاریخ میں ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا


پورٹ آف سپین:ویسٹ انڈین ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں 8 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بدھ کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کرس گیل اور ایون لیوس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی اور ٹیم کو 10.5 اوورز میں 115 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اننگز میں 8 چھکے لگا کر پہلے کھیلتے ہوئے ابتدائی 10 اوورز میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ گیل نے 5 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لیوس نے 3 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔