بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیویارک:آخر کار دنیا کو ہوش آگیا اور بھارت کے منہ پر سفارتی محاذ پر پاکستان نے زور دار طمانچہ رسید کردیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوگئی، 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آگیا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کل صبح 10 بجے ہوگا جس میں جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیاتھا کہ اقوام متحدہ ودیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔