کوہلی ایک دہائی میں 20 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز بن گئے

کوہلی ایک دہائی میں 20 ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز بن گئے
image by facebook

پورٹ آف سپین :  بھارتی کپتان اور جدیدکرکٹ کے عظیم بلے باز ویرات کوہلی ایک دہائی کے دوران 20 ہزار بین الاقوامی رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔کوہلی نے یہ سنگ میل بدھ کے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنی سنچری کے دوران عبور کیا۔ 


سنچری کی بدولت بھارت نے یہ میچ باآسانی چھ وکٹوں سے اپنے نام کیا , میچ کے ساتھ ساتھ بھارت نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام بھی کرلی ہے۔ 

کوہلی کے بعد اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ہے جنہوں نے ایک دہائی کے دوران 18962 رنز بنائے جب کہ سابق جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جیک کیلس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں 16777 رنز بنائے۔

سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 16304 جب کہ ایک اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے 15999 رنز بنائے۔فہرست کا اختتام بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈریوڈ اور سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ پر ہوتا ہے جنہوں نے بالترتیب 15962، 15853 اور 15185 رنز بنائے۔