علیم ڈار نے سٹیوبکنر کا زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنےکا ریکارڈ برابر کردیا

علیم ڈار نے سٹیوبکنر کا زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنےکا ریکارڈ برابر کردیا
image by icc

لاہور: پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔3 بار لگاتار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے سابق مشہور زمانہ امپائر سٹیوبکنر کے 128 ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، علیم ڈار نے ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ برابر کرنے کو پاکستان اور اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ 


انہوں نے یہ کارنامہ ایشز سیریز کے لارڈز،لندن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انجام دیا۔ 51 سالہ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ سٹیو بکنر میرے رول ماڈل ہیں، ان کے ٹیسٹ میچز کے ریکارڈکو برابر کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، 206 ایک روزہ اور 43 ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار نے پی سی بی اور اپنے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

علیم ڈار نے آئی سی سی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ کی بدولت ہی یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل ہوا ہوں۔