دنیا میں کورونا متاثرین تین کروڑ کے قریب، اموات 7 لاکھ 60 ہزار

دنیا میں کورونا متاثرین تین کروڑ کے قریب، اموات 7 لاکھ 60 ہزار

پیرس : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2کروڑ 94 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور 7 لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے کیسز سامنےآنے کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید 12 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’کابینہ نے مزید دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

ماہرین کے مطابق نئے متاثرین کی غالب اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی کم ضرورت ہے۔

ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 52 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور ہلاکتیں ایک لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہیں۔