وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی کارکردگی پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ان کی سرزنش بھی کی۔

وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ لاہور کی سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھایا جائے۔عثمان بزدار نے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا اور بھاٹی چوک، فیروز پور روڈ اور گارڈن ٹاؤن  میں شہری سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔

قبل ازیں حکومت پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر جب صوبے میں عمل درآمد شروع کیا تب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول کے دورہ کیا تھا۔ مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا پروٹوکول کے بغیردورہ کرکے بذات خود جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے والڈ سٹی اور گلبرگ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر کے شمالی علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات دیکھے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔