آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے : فواد چوہدری

  آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے : فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے شہریوں کو آزادی کا دن مبارک، ایک دن آئے گا جب آپ اس خوف سے بھی آزاد ہوں گے جس میں مودی اور آر ایس ایس کی شدت پسند قیادت نے ہندوستان کو جکڑ رکھا ہے، اور پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ایسے ہی کھل جائیں گے جیسے قائد اعظم اور گاندھی جی نے سوچا تھا۔

ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے  ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ  آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے لیکن یقین کیجئے آزادی کی لڑائی  نسلیں لڑتی ہیں ، لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے ۔

انشاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے ۔ ہم دیکھیں گے,ہم دیکھیں گے۔ ا نہوں نے کہا کہ  کشمیر آزادی چاہتا ہے۔