شراب لائسنس کیس،وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شراب لائسنس کیس،وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور :شراب لائسنس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پوچھے گئے سوالوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

عثمان بزدار سے ان کی  تنخوا ہ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے  وراثت میں حاصل کی گئی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ ان سے ذاتی نوعیت کے  بیرون ملک دوروں کے حوالہ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ذاتی گھریلو ملازمین کی تعداد   ا ور بجلی اور گیس کے بلز کی  تفصیلات بھی طلب کی  ہیں۔ عثمان بزدار سے اہلخانہ اور دیگر رشتہ داروں کے نام پر موجود جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا گیا ہے کہ جلد ازجلد یہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔