سمندر کے پانیوں میں پاکستان کے یوم آزادی کی منفرد تقریب

سمندر کے پانیوں میں پاکستان کے یوم آزادی کی منفرد تقریب

دنیا بھر میں پاکستانی جہاں کہیں بھی موجود ہیں وہ کورونا کی وبا میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے انداز میں جشن آزادی منا رہے ہیں۔


جدہ میں موجود پاکستانی ڈائیور یحیی اشفاق نے اپنے دوستوں کے ہمراہ منفرد انداز میں یوم آزادی منایا اور پاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ڈائیور یحیی اشفاق نے جمعے کو جدہ میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب تین پاکستانی نوجوانوں عمرجان، حسن بخش اور فائز، دو سعودیوں اور ایک شامی  کے ہمراہ زیر آب پاکستانی او سعودی عرب کے پرچم لہرائے اور کیک کاٹا۔پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ سات برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کرکے وہاں موجود لوگوں کو حیران کر دیا۔تمام غوطہ غوروں نے اپنی اس کاوش کو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کے نام کیا۔ تمام ڈائیوروں نے فرنٹ لائن ورکرز کی کٹ پہن رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ہر سال پاکستان کا یوم آزادی اس منفرد انداز میں منا رہا ہوں اور کورونا وائرس کی وبا میں بھی یہ روایت برقرار رکھی ہے۔ اس کا ایک  مقصد عوام کو کورونا وائرس سے آگہی دینا بھی تھا.