پاکستان میں کورونا سے مزید 67 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

Pakistan, coronavirus, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 67 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار 406 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران تین ہزار 711 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 54 ہزار 204 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی ۔