حکومت کا وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور میں لارڈ میئر کا امیدوار بنانے پر غور

PTI government, Federal Minister, Hammad Azhar, Lord Mayor Lahore, Local Government Elections

لاہور: آٰئندہ بلدیاتی انتخابات اور لاہور کا معرکہ ، تحریک انصاف کا وفاقی وزیر حماد اظہر کو لاہور میں لارڈ میئر کا امیدوار بنانے پر غور ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اس حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں اور ملاقاتیں بھی شروع کر دیں ہیں ۔ میاں محمود الرشید حماد اظہر سے اس معاملے پر ایک ملاقات بھی کرچکے ہیں ۔

میاں محمود الرشید کی لارڈ میئر امیدوار کے لئے اعلیٰ حکومتی شخصیات سے بھی مشاورت ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے منظوری دی تو حماد اظہر پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار ہوں گے ۔ حماد اظہر کو قیادت نے نامزد کیا تو وفاقی وزیر سے مستعفی ہونا ہوگا ۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ لیکن حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔

وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا کہ غور حوض جاری ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، پارٹی میں بڑی تعداد کا خیال ہے کہ حماد اظہر بہترین امیدوار ہوسکتے ہیں ۔