شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران اضافہ کارحجان  

Scheduled Bank Investment Trends Increase During July
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021ء کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 14101886 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو جون کے مقابلہ میں 2.61 فیصد زیادہ ہے۔ جون کے اختتام پر شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 13742100 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں رواں سال جولائی میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 30.46 فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 10808949 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو جولائی 2021ء میں بڑھ کر 14101886 ملین روپے ہو گیا۔